• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 147416

    عنوان: فاطمہ بلاشبہ بابرکت نام ہے

    سوال: میری بیوی اپنے والدین کے گھر رہتی ہے کیونکہ ہمارے بیچ تعالقات اچھے نہیں میری ۳ سال کی بیٹی بھی اسی کے ساتھ رہتی ہے جس کا نام میں نے فاطمہ رکھا ہے یہ سوچ کر کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا با برکت نام ہے اور اپنی بیٹی کی تربیت بھی میں ان کے نقش قدم پر کروں۔ مگر میری بیوی اور اسکے والدین نے کہا کہ یہ نام ان کو پسند نہیں اور مجھ کو بنا بتا ے یس کو ارین رکھ دیا۔اس کے بارے میں شریعت مطہرہ کیا فرماتی ہے کہ جو ایسے با برکت ناموں سے نفرت کرے ؟

    جواب نمبر: 147416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 337-392/B=5/1438

    فاطمہ نام بلاشبہ بابرکت نام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب اور چہیتی بیٹی کا نام ہے جو جنت میں تمام عورتوں کی سردار ہوں گی اور یہ نام خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا ہے۔ اس نام کو بدل کر غیراسلامی نام ”ارین“ رکھنا یہ بہت بڑی بدنصیبی اور بدبختی کی بات ہے اور بے دینی کی علامت ہے، پھر نام رکھنے کا حق باپ کو ہوتا ہے، نانا نانی کو کیا ضد ہے جو اتنا پیارا نام بدل کر دوسرا نام وہ بھی غیراسلامی نام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند