• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146904

    عنوان: آیرہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ لڑکی کے لیے ”آیرہ “(Airah)اچھانام ہے؟یہ نام بہت سار ی ویب سائٹوں میں مسلم نام کی فہرست میں ہے اور اس کے معنی ہے” شریف“،” محترم“۔ کیا ہم آیرہ احمد نام رکھ سکتے ہیں؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 146904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 316-302/M=3/1438

     

    آیرہ کا معنی ہمیں کتب لغت میں نہیں مل سکا آپ نے مسلم ویب سائٹ سے جو معنی نقل کیا ہے اس کی صحت و معتبریت کی تحقیق نہیں بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام ازواج مطہرات و صحابیات کے نام پر رکھیں جیسے خدیجہ، عائشہ، میمونہ، زینب، صفیہ، خنساء، عاتکہ، وغیرہا ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند