• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146546

    عنوان: اسکول کا نام دار ارقم رکھنا؟

    سوال: دار ارقم نام سکول کا رکھنا کیسا ہے جو علماء دیوبند کے زیر نگرانی ہو؟

    جواب نمبر: 146546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 236-179/L=2/1438

    ”دارِ اَرقم“ وہ جگہ تھی جہاں ابتدائے اسلام میں مسلمان کفار کی اذیت سے بچنے اور اطمینان سے اللہ کی عبادت کے لیے جمع ہوتے تھے یہیں سے تبلیغ کا کام بھی ہوتا تھا اس مناسبت سے اگر اسکول کا نام دارِ اَرقم رکھا جائے تو مضایقہ نہیں بشرطیکہ تعلیم و ماحول پر اسلامی اثر بھی ہو ورنہ محض نام رکھنے کے کوئی معنی نہ ہوں گے بلکہ ایک درجہ میں یہ نام کے ساتھ مذاق ہو جائے گا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند