• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 996

    عنوان: حضرت معاویہ حق پر تھے یا حضرت علی؟اور دونوں صحابی تھے تو دونوں میں اتنا اختلاف کیوں تھا؟

    سوال:

    میں نے تحریک اسلامی میں پڑھا ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ تھے تب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے مقابلے میں خلافت کے لیے کھڑے ہوئے، تو کیا حضرت معاویہ حق پر تھے یا حضرت علی؟اور دونوں صحابی تھے تو دونوں میں اتنا اختلاف کیوں تھا؟حالاں کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب کا دور تھا۔ تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1033/هـ = 776/هـ)

     

    دونوں حضرات رضی اللہ عنہما کا اپنایا ہوا موقف قرآن کریم،حدیث شریف کے مضبوط اور وزنی دلائل پر مبنی تھا، اس لیے اختلاف کا شدید ہونا اور دونوں کا حق پر ہونا ظاہر ہے اور ہم جیسوں کے حق میں اسلم صورت یہی ہے کہ حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے اختلافات میں کھود کرید کرنے اور اپنے آپ کو حَکَم اور فیصل بننے سے مجتنب رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند