• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 530

    عنوان:

    عصمت کا کیا مطلب ہے؟ کیا انبیاء کو معصوم اور صحابہٴ کرام کو معیارِ حق ماننا ضروری ہے؟

    سوال:

    میرا سوال عصمت انبیاء اور صحابہٴ کرام کے معیار حق ہونے کے بارے میں ہے:

    عصمت کا مطلب کیا ہے؟ کیا تمام انبیاء علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں؟

    کیاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم معیار حق ہیں؟ اور اگر ہیں تو اجتماعی طور پر یا انفرادی طور پر بھی؟

    نیز، یہ دونوں عقیدے ضروریات دین میں ہیں یا ضروریات اہل سنت الجماعت ؟ اور ان کے منکرین کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 275/م=275/م)

     

    (1)  عصمت کا مطلب ہے گناہوں سے معصوم ہونا، .... تمام انبیاء علیہم السلام تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے معصوم و محفوظ ہوتے ہیں، عصمت، انبیاء کے لیے لازم ہے ان سے گناہوں کا صدور نہیں ہوتا والأنبیاء علیھم السلام کلّھم منزھون أي معصومون عن الصغائر والکبائر أي من جمیع المعاصي الخ (شرح فقہ أکبر:68)

    (2)  جی ہاں! صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین معیار حق ہیں، اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی طور پر بھی لقولہ علیہ السلام: أصحابي کالنجوم فبأیھم اقتدیتم اھتدیتم مذکورہ دونوں عقیدے ضروریات اہل والجماعت میں سے ہیں، ان کا منکر ضال اور مضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند