• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3376

    عنوان:

    خودکشی کرنے والوں کا آخرت میں کیا انجام ہوگا؟ کیا وہ کبھی جنت میں جائیں گے؟

    سوال:

    خودکشی کرنے والوں کا آخرت میں کیا انجام ہوگا؟ کیا وہ کبھی جنت میں جائیں گے؟

    جواب نمبر: 3376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1056/ د= 82/ ک

     

     عن أبي ھریرة رضي اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تردی من جبل فقتل نفسہ فھو في نار جھنم یتردی فیھا خالدًا مخلدًا فیھا أبدًا الحدیث (مشکوٰة: ج۲، ص۲۹۹) حدیث مذکور میں خودکشی کی مختلف صورتوں کا ذکر فرماکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہے گا۔ اور اسی عذاب میں مبتلا رہے گا، جس عمل کے ذریعہ اس نے خودکشی کی ہے۔ صاحب مرقاة المفاتیح لکھتے ہیں کہ اگر اس عمل کے ذریعہ خودکشی کو حلال سمجھتے ہوئے اس نے کیا ہے تب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہنے کی سزا ہے یا خلود سے مراد طویل مدت ہے۔ اس لیے اگر مباح سمجھ کر نہیں کیا ہے تو امید ہے کہ اللہ تعالی اس کو معاف کردیں اور بعد سزا جنت میں داخل کردیں۔ یادماغی خلل اس کا باعث رہا ہو بھی معاف کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند