• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2491

    عنوان:

    کیا مزار وں پر جاکر مسلم صوفی یابزرگ سے مدد مانگنا جائزہے؟

    سوال:

    کیا مزار وں پر جاکر مسلم صوفی یابزرگ سے مدد مانگنا جائزہے؟

    جواب نمبر: 2491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 874/874=ج

     

    کسی بزرگ کے مزار پر جاکر اس سے مدد مانگنا کہ میرا فلاں کلام کردیجیے، میں بے اولاد ہوں، مجھے اولاد دیدیجیے، میں بے روزگار ہوں، مجھے روزگار عنایت کردیجیے، وغیرہ ہرگز جائز نہیں، بلکہ یہ بالاتفاق حرام و ناجائز اور شرک ہے۔ ایسی استعانت اللہ کے علاوہ کسی سے جائز نہیں۔ اور اگر مدد مانگنے سے آپ کی مراد یہ نہ ہو بلکہ یہ ہو کہ مزار والے سے کہے کہ اے فلاں آپ میرے لیے اللہ سے یہ دعا کردیجیے کہ اللہ میرا فلاں کام کردے تو اس میں اختلاف ہے، اور یہ اختلاف سماع موتی کے اختلاف پر مبنی ہے، جو لوگ سماع موتی کے قائل ہیں ان کے نزدیک جائز و درست ہے، اورجو لوگ سماع موتی کے منکر ہیں ان کے نزدیک ناجائز ہے، احوط یہ ہے کہ مزار والے سے اس طرح کی بھی مدد نہ مانگے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند