• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2291

    عنوان:

    میں اسلام میں ولی یا اولیاء کے وجود کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں۔ (۲) نام نہاد فرقہٴ اہل حدیث (غیر مقلد) کا بانی کون ہے؟ اور یہ کب وجود میں آیا؟ (۳) بیس رکعت تراویح کا ثبوت حدیث سے ہے یا نہیں؟

    سوال:

    (۱) میں اسلام میں ولی یا اولیاء کے وجود کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں۔

    (۲) نام نہاد فرقہٴ اہل حدیث (غیر مقلد) کا بانی کون ہے؟ اور یہ کب وجود میں آیا؟

    (۳) بیس رکعت تراویح کا ثبوت حدیث سے ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1603/ ھ= 299/ ھ

     

    (۱) اولیاء اللہ کا وجود ہے اوران شاء اللہ رہے گا۔

    (۲) اس فرقہ کا بانی عبدالحق بنارسی تھا اس فرقہ کو وجود میں آئے ہوئے تقریباً ڈیڑھ سو سال ہوگئے۔

    (۳) بیس رکعات تراویح کا ثبوت حدیث شریف سے ہے الرأي النجیح في عدد رکعات التراویح میں قدرے تفصل ہے۔ دلائل بھی مذکور ہیں، فتاویٰ رحیمیہ جلد اول (اردو) میں بھی بہت عمدہ اور مدلل بحث ہے، مدرسیہ امینیہ کشمیری گیٹ میں پہنچ کر اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور بازار میں قیمتاً دستیاب ہے، دلی دیوبند کے کتب خانوں میں عامةً ملتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند