• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175559

    عنوان: کیا مرنے کے بعد قیامت سے پہلے روحیں آپس میں ملتی ہیں؟

    سوال: کیا مرنے کے بعد قیامت سے پہلے روحیں آپس میں ملتی ہیں؟ پرانے لوگ کہتے ہیں کہ روحیںآ پس میں ملتی ہیں اور ایک دوسرے کا انتظار کرتی ہیں، کیا یہ بات سچ ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 358-288/D=04/1441

    مرنے کے بعد نیکوں کی روح علیین میں اور بدوں کی روح سجین میں جاتی ہے، علیین نیک لوگوں کی روحوں کا اور سجین برے لوگوں کی روحوں کا ٹھکانہ ہے، سجین والی ارواح تو عذاب میں مبتلا رہتی ہیں؛ لیکن جو علیین والی ارواح ہیں وہ باہم ملتی جلتی ہیں اور ان پر جو واقعات گزرے ہیں انہیں یاد کرتی ہیں اور ان واقعات پر بھی بات چیت کرتی ہیں جو اہل دنیا کو پیش آتے رہتے ہیں۔

    وفي کتاب الروح: إنّ الأرواح قسمان: أرواح معذّبة وأرواح منعمة فالمعذبة في شغل بما ہي فیہ من العذاب عن التزاور والتلاقي، والأرواح المنعمة المرسلة غیر المحبوسة فتلاقی وتتزاور وتتذاکر ما کان منہا في الدنیا وما یکون من أہل الدنیا فتکون کل روح مع رفیقہا الذی ہو علی مثل عملہا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند