• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175

    عنوان: عامل اپنے مؤکل کے ذریعہ پتھری کا علاج کرتے ہیں، ان سے علاج کرانا کیسا ہے؟

    سوال: یہاں ایک مولانا ہیں، ان کا نام اسلم بابا ہے، وہ موٴکل کے ذریعہ لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ مثلاً اگر مریض کو پتھری کی شکایت ہے تو مولانا اس شخص کے متاثرہ حصے پر ایک کاغذ رکھتے ہیں اور اپنا ہاتھ پیٹ میں لے جاتے ہیں اور پتھری باہر نکال لاتے ہیں۔ کیا شریعت اسلامیہ کی رو سے ان سے علاج کرانا درست ہے؟ از راہ کرم، میرا مسئلہ حل فرمائیں اور جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 358/هـ=556/هـ) اگر یہ شخص متبع شریعت ہے بذریعہ عملیات کسی کو دھوکہ نہیں دیتا، اس سے علاج کرانے میں فسادِ عقیدہ کا اندیشہ نہیں تو فی نفسہ علاج کرالینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند