• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174139

    عنوان: مکان بیچنے کی بات ختم ہونے کو بندش تصور کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنا مکان سیل کرنا چاہتاہوں، لیکن جب بھی کسی سے بات ہوتی ہے تو وہ بات بغیر کسی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے، مجھے شک ہے کہ میرے رشتہ دار میں سے کسی نے کوئی بندش لگائی ہے ، براہ کرم، کوئی طریقہ بتادیں تاکہ میرا کام آسانی سے ہوجائے۔

    جواب نمبر: 174139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:192-166/L=3/1441

    بات کا ختم ہوجانا کسی اور سبب سے بھی ہوسکتا ہے اس کو قطعی طور بندش تصور کرلینا صحیح نہیں،آپ اس مکان میں قرآن کی تلاوت کا معمول بنالیں اور خاص طور پر سورہ بقرہ اور سورہ یس کی تلاوت کا اہتمام کریں ان شاء اللہ قرآن کی تلاوت کی برکت سے اگر کسی نے بندش کررکھی ہوگی تو وہ بھی ختم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند