عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

india

سوال # 172923

جب ایک مومن کی قبر میں منکر نکیر سوال کرتے ہیں تو اس وقت قبر میں حضوربنفس نفیس وہاں حاضر ہوتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

Published on: Sep 3, 2019

جواب # 172923

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1331-1130/D=12/1440



قبر میں منکر نکیر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سوال کریں گے۔ ما کنت تقول فی ہذا الرجل؟ یعنی تم ان صاحب کے بارے میں کیا کہتے ہو تو مومن شخص جواب دے گا وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ (مشکاة ، ص: ۳۲)



اس سوال و جواب کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بنفس نفیس وہاں تشریف فرما نہ ہوں گے بلکہ بعض علماء نے فرمایا کہ سوال کرنے والے فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر دکھلاکر سوال کریں گے۔ قال فی المرقاة: قیل یصوّر صورتہ علیہ الصلاة والسلام فیشار الیہ۔ مرقاة، ص: ۳۲۰۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات