• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172851

    عنوان: روضہ اقدس پر سوال کرنا؟

    سوال: مفتی صاحب، فضائل درود میں حضرت شیخ نے ایک واقعہ نقل کیا ہے کچھ حضرات کا روضہ اقدس پر اپنی بھوک کی شکایت کا اور پھر ان کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف سے کھانے کا انتظام ہونے کا- دریافت طلب بات یہ ہے کہ اس واقعہ سے کیا نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے اور کیا نتیجہ اخذ کیا جانا چاہئے ؟ لوگ اس طرح کا سوال قبروں پر کرنے لگیں تو کیا حکم ہوگا؟ برائے مہربانی اس کی تفصیل مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1357-1166/B=01/1441

    کسی بھی جائز مقصد کے لئے روضہ اطہر کے پاس کھڑے ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی درخواست کر سکتے ہیں کہ آپ اللہ سے میرے لئے یہ دعا کردیں یا سفارش کردیں، براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی مراد نہ مانگے۔ بس اتنے ہی کی گنجائش ہے، آگے کچھ نہیں۔

    واقعہ مذکورہ عشق و محبت سے تعلق رکھتا ہے اور صاحب معاملہ کے ساتھ خاص ہے۔ اس کو ہمیں شرعی مدار نہ بنانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند