• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170871

    عنوان: خریدار کے کہنے پر اصل قیمت سے بڑھاکر انوائس بنانا

    سوال: حضرات مفتیان کرام سے مندرجہ ذیل صورت حال میں شرعی راہ نمائی مطلوب ہے ۔ ہمارا کمیوٹر کا کام ہے ۔ ہمارے پاس مختلف اداروں سے آرڈر آتے رہتے ہیں ۔ ادارہ اپنے پرچیزر کے ذریعے آرڈر کرتا ہے ۔ اب مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ پرچیزر کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ ہم انوائس اصل سے بڑھا کر بنائیں ۔ اور اوپر کی رقم پرچیزر کا بینیفٹ بنے گا ۔ مارکیٹ میں سب ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اس لیے اگر پرچیزر کی ڈیمانڈ کے مطابق انوائس نہ بنائیں بلکہ اصل قیمت کی انوائس بنائیں تو ہم سے کوئی خریداری نہیں کرے گا ۔ ایسے میں شریعت ہماری کیا راہ نمائی کرتی ہے ؟ کیا ہم نقصان کر لیں اور اصل قیمت کی انوائس بنائیں یا پرچیزر کے کہنے پر اس کی مرضی کی انوائس بنائیں؟ اس لیے کہ حرام اگر کھائے گا تو پرچیزر کھائے گا ہم نہیں ۔ ہمیں تو اپنی اصل رقم ہی ملے گی ۔

    جواب نمبر: 170871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 919-836/M=10/1440

    جو چیز جس قیمت کی ہے اس کی وہی قیمت لکھنی چاہئے پرچیزر کے کہنے پر اصل قیمت سے بڑھاکر انوائس بنانا درست نہیں، یہ تعاون علی الاثم ہے اس سے بچنا چاہئے اور صحیح قیمت تحریر کرنی چاہئے، اور اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہئے رزق دینا اللہ کے ذمہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند