• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170745

    عنوان: اگر کوئی شخص کہے کہ ” اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے “ تو کیا یہ کفریہ كلمہ ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص کہے کہ ” اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے “ تو کیا یہ کفر ہے؟ کیا اسے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرنا لازم آئے گا؟

    جواب نمبر: 170745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:834-740/sd=11/1440

    اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے، یہ کفریہ کلمہ نہیں ہے، اس کی وجہ سے ایمان و نکاح کی تجدید کا حکم نہیں ہوگا۔ اس مسئلہ کو موضوع بحث نہیں بنانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند