• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170703

    عنوان: جس شخص كو یاداشت کھونے کی وجہ سے غیرمسلم بنادیا گیا وہ اسلام میں كس طرح واپس آئے گا؟

    سوال: جناب مفتیان کرام ہمارے ہاں ایک مسلمان ہے اس کی کسی وجہ سے یاداشت چلی گئی اسے اور لوگوں نے گمراہ کر کے غیر مسلم بنادیا جب اسے بتایاگیا کہ وہ مسلمان تھااور وہ مسلم بھی ہونا چاھتا ہے تو کیا کرنا چاھئے کیاوہ پہلے سے مسلمان یا کوئی اور حکم ہے علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟ خیرا

    جواب نمبر: 170703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 902-811/M=09/1440

    صورت مسئولہ میں اس شخص کو سچی توبہ کراکے تجدید ایمان کرادیا جائے اور آئندہ اس کے دین و ایمان کی حفاظت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند