• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169509

    عنوان: ایك آدمی صوم وصلاۃ كا پابند ہے مگر ڈاڑھی نہیں ہے تو كیا وہ قبر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو پہچان لے گا؟

    سوال: ایک آدمی نماز کا پابند ہے، روزہ پابندی سے رکھتاہے ، حج کرچکاہے ، زکاة نکالتاہے ، صدقہ و خیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتاہے ، مگر داڑھی نہیں رکھتا، ایسی صورت میں اس کے انتقال کے بعد کیا وہ قبرم میں اپنے نبی کو نہیں پہچان سکے گا یا وہ جہنمی ہوگا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ داڑھی کیا ایک مشت رکھنا ضروری ہے یا ہلکی داڑھی جیسے سعودی کے لوگ رکھتے ہیں، وہ بھی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 724-611/B=07/1440

    (۱) ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گذری کہ ڈاڑھی نہ رکھنے والا اپنی قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت اپنے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پہچان سکے گا یا وہ جہنمی ہوگا۔ جب وہ شخص نماز روزے کا پابند ہے زکاة نکالنے کا بھی پابند ہے اور خوب صدقہ و خیرات بھی کرتا ہے تو امید ہے کہ ان اعمال کی برکت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لے گا۔ رہا ڈاڑھی منڈانے کا مسئلہ تو اس کی سزا اس کو بھگتنی پڑے گی۔

    (۲) ڈاڑھی رکھنا واجب ہے مسلمانوں کا اسلامی شعار ہے، کم از کم ایک مشت تک رکھنا ضروری ہے۔ ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنا جائز نہیں۔ وہ گنہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند