• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169053

    عنوان: کیا وحدة الوجود کوئی اسلامی عقیدہ ہے ؟یا کوئی اصطلاح ہے؟

    سوال: کیا وحدة الوجود کوئی اسلامی عقیدہ ہے ؟یا کوئی اصطلاح ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 169053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 738-598/B=06/1440

    ” وحدة الوجود“ کا عقیدہ ایک علمی اصطلاح ہے اور بڑی لمبی دقیق بحث ہے یہ اصطلاح اسی کے سمجھ میں آسکتی ہے جو عالم ہو اور خوب اچھی طرح منطق کوپڑھا ہو، غیر عالم لوگوں کے لئے اس بحث کو سمجھنا مشکل ہے۔ بس جس طرح آپ اب تک یہ عقیدہ رکھتے چلے آئے ہیں کہ ”اللہ“ موجود ہے اور ایک ہے، اسی طرح عقیدہ رکھیں۔ اس اصطلاح کا یہی حاصل ہے باقی اصطلاحی بحثوں میں آپ کو پڑنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند