عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

Saudi arab

سوال # 168130

ہم نے کہیں سنا تھا کہ اگر ایک ہزار مرتبہ درودشریف پڑھے تو اس کوشہادت نصیب ہوتی ہے ،لیکن ہم یہ بھول گئے کہ یہ روزانہ پڑھنے کے لئے ہے یا صرف جمعہ کے دن ہی پڑھنے کی فضیلت ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ خیرا

Published on: Jan 30, 2019

جواب # 168130

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 486-388/SN=05/1440



ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے سے شہادت نصیب ہوتی ہے، اس مضمون کی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری، زاد السعید (از حضرت اقدس تھانوی رحمہ اللہ) میں درود شریف پڑھنے کے بہت سے فضائل نیز درود شریف کے خواص وغیرہ موجود ہیں، آپ اس کتاب کا مطالعہ کر ڈالیں اور اس کے مطابق عمل کریں ان شاء اللہ بڑا فائدہ ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات