• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 167089

    عنوان: حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت کس عمر میں ملی؟

    سوال: حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت کس عمر میں ملی؟ کس عمر میں زندہ آسمانوں پر اٹھائے گئے ؟ زمین پر واپس آکر کتنی عمر گذاریں گے ؟

    جواب نمبر: 167089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 400-445/B=05/1440

    ہماری نظر سے یہ تفصیلات کسی حدیث میں نہیں گذری ہیں۔ البتہ قرآن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب وہ اپنی ماں کی گود میں تھے جب ہی اللہ نے انہیں نبوت عطا فرمادی تھی باقی کتنی عمر میں آسمان پر اٹھائے گئے، آسمان سے اتارے جانے کے بعد کتنی عمر گذاریں گے، ان سب کی تفصیل ہمیں معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند