• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166299

    عنوان: قرب قیامت حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول كا انكار كرنے كا حكم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک آدمی ہے جو کہتا ہے کہ میرے مطالعہ کے مطابق عیسی علیہ السلام کا دوبارہ نزول دنیا کو یہ عقیدہ رکھنا صحیح نہیں ہے ۔ یعنی وہ عیسی علیہ السلام کے نزول کے منکر ہے کیا یہ مسلمان ہے یا نہیں؟اور جو اس قسم کا نظریہ رکھتا ہوں اس کا کیا حکم ہے ؟ ثانیا یہ کہ کیا متواتر حدیث کا انکار کرنا کفر ہے یا نہیں؟ ثالثا یہ کہ اگر کوئی نصوص میں تاویل کرکے یہ عقیدہ رکھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟۔ یعنی مؤوّل اور غیر مؤؤل کا اس طرح عقیدہ رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 166299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:182-219/sd=3/1440

    (۱) قرب قیامت حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کا عقیدہ ضروریات دین میں سے ہے ، اس کا انکار کرناکفر ہے ،جو شخص ذ ہو، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

    (۲) متواتر حدیث سے جو چیز ثابت ہو، اُس کا انکار کرنا کفر ہے۔

     (۳) حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بارے میں تاویل کرنا جس سے نزول کا اجماعی اور قطعی معنی بندل جائیں ؛ یہ بھی کفر ہے ، ایسا شخص بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند