• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162998

    عنوان: اللہ كے لیے جمع كا صیغہ استعمال كرنا؟

    سوال: آجکل دیکھا جارہا ہے کہ اکثر بیانوں میں جو لوگ بیان کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ یہ کہتے ہیں اللہ یہ کرسکتے ہیں تو اللہ تو اکیلا ہے، واحد ہے، کیا اس کے ساتھ جمع لفظ کا استعمال ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 162998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1233-1057/D=10/1439

    اُردو محاورہ میں ادب کے طور پر واحد کے لئے بھی جمع کا صیغہ استعمال کر لیا جاتا ہے جیسے واحد کے لئے کہیں ”تم کرتے ہو“ ”آپ کرتے ہیں“ ”ہیں“ تعظیماً جمع کا صیغہ لایا گیا۔ اسی طرح اللہ تعالی کے لئے ”اللہ کرتا ہے“ اور ”اللہ تعالی فرماتے ہیں“ دونوں طرح سے کہہ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند