• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162892

    عنوان: سورج كے زمین کے گرد گردش كرنے كا عقیدہ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا قرآن اور حدیث کی روشنی میں سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے ۔کیا اگر کوئی آدمی یہ عقیدہ رکھے کے زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے وہ کافر ہو جاتا ہے ۔ کیا یہ عقیدہ قرآن و حدیث کے مخالف ہے ؟

    جواب نمبر: 162892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1088-856/B=10/1439

    قدیم فلسفہ والوں اور جدید سائنس والوں کے درمیان بہت عرصہ سے یہ اختلاف چلا آرہا ہے، فلسفہ والے کہتے ہیں کہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے اور وہ اس کے دلائل اور تجربات پیش کرتے ہیں اور سائنس والے کہتے ہیں کہ زمین گردش کرتی ہے وہ اپنے اپنے دلائل وتجربات ومشاہدات پیش کرتے ہیں، یہ سب تعبیرات کا فرق ہے، اگر کوئی شخص ایسا عقیدہ رکھے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو اس کی وجہ سے وہ کافر نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند