• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162738

    عنوان: دنیا والی بیوی آخرت میں کسے ملے گی

    سوال: مسلمان کے نکاح میں موجود عورت جنت میں بھی اسی کی بیوی ہوگی یا کوئی دوسرا خاوند اختیار کر سکے گی اگر عورت کا خاوند اپنے گناہوں کی سزا کے طور پر جہنم میں داخل ہو گیا تو اس کی دنیاوی بیوی کا کیا معاملہ ہوگا اگر عورت اپنے گناہوں کی سزا کے طور پر جہنم میں داخل ہو گئی توجہنم سے نکلنے کے بعد اپنے دنیا والے خاوند کی بیوی بنے گی یا کوئی اور صورت حال ہوگی؟

    جواب نمبر: 162738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1071-849/B=10/1439

    جو بیوی جس شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے وفات پائے گی وہ شوہر اسے جنت میں ضرور ملے گا، عورت کی زندگی میں جو اس کا آخری شوہر ہوگا وہ شوہر جنت میں اسے ملے گا۔ مسلمان مرد یا عورت اول تو جہنم میں نہیں جائے گی اور اگر گئی تو تھوڑے وقت کے لیے جائے گی اس کے بعد وہ جہنم سے نکال کر جنت میں جائے گی اور اس کا جو آخری شوہر ہوگا وہ جنت میں ضرور ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند