• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162732

    عنوان: سجدہٴ سہو كرنے كے بعد پھر غلطی ہوجائے تو كیا سجدہٴ سہو دوبارہ كیا جائے گا؟

    سوال: کیا نماز میں دو مرتبہ سجدہ کر سکتے ہیں؟ یعنی پہلے سجدہٴ سہو کرنے کے بعد تشہد میں پھر سے غلطی ہو گئی، تو کیا پھر سے سجدہٴ سہو کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1062-851/B=10/1439

    سجدہ سہو کرنے کے بعد دوبارہ تشہد میں غلطی واقع ہونے پر پھر سجدہ سہو دوبارہ نہیں کیا جائے گا۔ وہی ایک سجدہ سہو سب کی تلافی کے لئے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند