• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 161630

    عنوان: مسجد کو آشرم کہنے والے کے لیے تجدید ایمان کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ اگر کوئی شخص اختلاف کی بنیاد پر مسجد کو آشرم کہے اس شخص کے لئے شریعیت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 161630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1169-1006/L=9/1439

    مسجد کو آشرم کہدینے کی وجہ سے تجدیدِ ایمان ونکاح کا حکم تو نہ ہوگا تاہم مسلمانوں کی بنائی ہوئی مسجد کو آشرم سے تعبیر کرنا درست نہیں،اس سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند