• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160334

    عنوان: کیا اس جملے سے ایمان میں فرق آئے گا؟

    سوال: مفتی صاحب! آج میں دعا مانگ رہا تھا جس میں کہنا چاہتا تھا کہ ”یا اللہ کافروں کے خوف سے اور کافروں کی اطاعت سے حفاظت فرما“ تو اس جملے میں لفظ ”حفاظت“ کی جگہ بے اختیار غلطی سے لفظ ”عبادت“ کہہ دیا۔ نعوذ باللہ، تو کیا اس سے ایمان میں کچھ فرق آئے گا یا گناہ ہوگا؟ میں نے جان بوجھ کر نہیں کہا تھا۔ بلکہ بے اختیار نکل گیا زبان سے۔ مجھے بہت فکر ہو رہی ہے۔

    جواب نمبر: 160334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:923-791/L=7/1439

    محض اس جملہ کی وجہ سے ایمان میں کوئی فرق نہیں آیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند