• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160247

    عنوان: ہاتھ میں دھاگا باندھنے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ آجکل لوگ اپنے ہاتھوں میں جو دھاگہ باندھتے ہیں کیا اسکا باندھنا بدعت نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 160247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:848-748/H=7/1439

    زمانہٴ جاہلیت میں اس طرح کے دھاگے لوگ باندھا کرتے تھے اس کا بدعت ہونا بھی ظاہر ہے ثم إلی قیمة قد تشبہ بالتمیمة علی بعض الناس وہي خیط کان یربط في العنق أو في الید فيا لجاہلیة لدفع المضرة عن أنفسہم علی زعمہم وہو منہي عنہ وذکر في الحدود إنہ کفر اھ ج۹ص۵۲۳ (قبیل فصل في النظر والمس من کتاب الحظر والإباحة مطبوعہ زکریا)

    ---------------------------------

    جواب درست ہے اور اگر دھاگے کو موٴثر فی دفع البلایا سمجھ کر باندھا جائے تو یہ شرک ہوگا، نیز ہندوٴوں کی مشابہت میں باندھا جائے تب بھی جائز نہیں ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند