• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 160164

    عنوان: شرك كی كتنی اقسام ہیں؟

    سوال: حضرت، مجھے شرک کے بارے میں پوچھنا ہے کہ اس کی کتنی اقسام ہیں؟ ا س کی وضاحت کردیں۔ اور شرک کے بارے میں کون کون سی کتابیں ہیں؟

    جواب نمبر: 160164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:852-721/sd=7/1439

    اللہ تعالی کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو شریک کرنایا اسکے برابر کسی اور کو سمجھنا شرک کہلاتا ہے ، شرک کی بہت سی قسمیں ہیں، مثلا : شرک فی الذات ، شرک فی الصفات ، پھر شرک فی الصفات کی قسمیں ہیں : شرک فی العلم ، شرک فی القدرة ، شرک فی العبادة ، تفصیل کے لیے دیکھیے : عمدة الفقہ : ۶۶/۱، کتاب الایمان ۔

    ---------------------------------

     تعلیم الدین تقویة الایمان میں بھی تفصیل موجود ہے۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند