• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159987

    عنوان: فاتحہ پڑھنے كے بعد صاحب قبر سے دعا كے لیے كہنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ جب ہم کسی قبر کی زیارت کو جاتے ہیں تو فاتحہ پڑھنے کے بعد یہ کہہ سکتے ہیں کہ اے قبر میں لیٹے ہوئے انسان میرے لئے آپ دعا کیجئے، کیا ایسا کہنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 159987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:792-748/sd=7/1439

    بزرگوں کے مزارات پر جاکر اُن سے براہ راست دعائیں کرنا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ ان کے تصرف سے ہمارے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے قطعاً جائز نہیں ہے ، بلکہ موجبِ شرک ہے ؛ البتہ اگر کسی نیک بندے کے وسیلے سے الله تعالی سے دعا مانگی جائے ، تو جائز ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں قبر کے پاس جاکر یہ کہنا کہ اے قبر میں لیٹے ہوئے انسان میرے لیے آپ دعا کیجیے ، صحیح نہیں ہے ،ہاں یہ کہ سکتے ہیں کہ اے اللہ! فلاں نیک بندہ جو اِس قبر میں ہے ، اُس کے وسیلے سے میری دعا قبول فرما ۔والتفسیر فی المسئلة أن التوسل بالمخلوق لہ تفاسیر ثلاثة: الأول: دعاوٴہ واستغاثتہ کدیدن المشرکین وہو حرام إجماعاً۔ الثانی: طلب الدعاء منہ ولم یثبت فی المیت بدلیل فیختص ہٰذا المعنی بالحی۔ والثالث: دعاء اللّٰہ ببرکة ہٰذا المخلوق المقبول، وہٰذا قد جوّزہ الجمہور۔ (بوادر النوادر ۲/۷۰۶-۷۰۸،زمزم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند