• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159879

    عنوان: عیسائیو کا عقیدہ ثالث ثلاثہ كا كیا مطلب ہے؟

    سوال: عیسائیو کا عقیدہ ثالث الثلاثة کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 159879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:699-587/D=7/1439

    یہ عیسائیوں کا شرکیہ عقیدہ ہے، جس کی قرآن میں تردید کی گئی ہے، اور مفسرین حضرات اس کا یہ مطلب لکھتے ہیں کہ: عیسائی تین خدا مانتے ہیں: (۱) حضرت مسیح (۲) روح القدس یا حضرت مریم (۳) اللہ تعالیٰ۔ اور اپنے اسی باطل عقیدہ کے اعتبار سے اللہ کو تین (خداوٴں) میں کا تیسرا کہتے ہیں (العیاذ باللہ) (مستفاد من معارف القرآن ۳/۲۰۷، آیة: ۷۳، سورہٴ مائدہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند