• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159860

    عنوان: اولاد كے علاوہ كسی دوسرے كا ایصالِ ثواب كرنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمیں یہ معلوم تھا کہ مرحومین کی اولاد اگر کچھ پڑھ کر بخشتی ہے (قرآن وغیرہ) یا کوئی خیرات کرتی ہے تو ا س کا ثواب والدین کی روح کو پہنچ جاتا ہے۔ اگر کوئی دوسرا شخص کچھ پڑھ کر یا کوئی خیرات کرکے ایصال ثواب پہنچائے وہ نہیں پہنچتا سوائے مغفرت کی دعاء کے۔ اصل مسئلہ کیا ہے؟ تفصیل سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:802-697/H=7/1439

    اولاد کے علاوہ کوئی دوسرا شخص بھی کسی کو اگر ایصالِ ثواب کرے تو ثواب پہنچتا ہے مغفرت کی دعاء بھی عام ہے ماں باپ رشتہ دار غیر رشتہ دار متعلقین غیر متعلقین سب کے لیے درست ہے، ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کی نصوص میں صراحت سے اسی طرح ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند