• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159838

    عنوان: مسئلہ حیا ت النبی

    سوال: کیا فرماتے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاکستان پنجاب میں حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سٹیج کے اوپر بیان کیا جاتا ہے میں نے صرف یہ استفسار کرنا ہے کہ اس مسئلہ کو ہم فروعی مسئلہ کہیں گے یا اصولی اگر اصول یا عقیدہ کے ساتھ اس کا تعلق ہے تو پھر اس کی کتنی اہمیت ہے شریعت میں؟ از راہ کرم جواب سے مطلع فرمائیں، خیر۔

    جواب نمبر: 159838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:725-688/M=7/1439

    مسئلہ ”حیات النبی“ کا تعلق اصول اور عقیدہ سے ہے یعنی ہمارا اور ہمارے اکابر کا عقیدہ ہے کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے روضہٴ اطہر میں حیات جسمانی کے ساتھ حیات ہیں، یہ حیات برزخی ہے لیکن حیاتِ دنیویہ کے مشابہ بلکہ اس سے قوی تر ہے جو شخص اس عقیدے کا منکر ہو وہ گمراہ ہے۔ (مستفاد آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد اول)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند