• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159137

    عنوان: شوہر سے معافی كے لیے پیروں پڑنا؟

    سوال: شوہر سے لڑائی کے بعد ان کو منانے اور معافی مانگنے کے لیے ان کے پاوٴں پڑگئی، یہاں تک کہ ان کے سامنے سجدہ کرلیا کہ وہ مجھے معاف کردیں اور دل میں یہ خیال آیا کہ اب سے یہی میرے سب کچھ ہیں، میرے معبود بھی۔ کیا میں نے شرک اکبر کردیا؟ کیا میری اس حرکت سے میں اسلام سے باہر ہوگئی؟ مجھے اپنی مغفرت کے لیے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں، میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 159137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 723-614/L=6/1439

    سجدہٴ تعظیمی غیر اللہ کے لیے حرام ہے اور اگر بنیت عبادت ہو تو کفر ہے، مذکورہ بالا مسئلہ کے اندر آپ نے جو صورت بتلائی ہے اس سے پتہ چل رہا ہے کہ آپ نے یہ سجدہ بنیت تعظیم کیا ہے اگر واقعہ بھی یہی ہے تو اگرچہ آپ پر تجدید ایمان وتجدید نکاح لازم نہیں ہے؛ لیکن احتیاطاً تجدید ایمان وتجدید نکاح کرلینا بہتر ہے۔ باقی توبہ واستغفار بہرحال لازم ہے۔ وکذا ما یفعلونہ من تقبیل الأرض بین یدي العلماء والعظماء فحرام والفاعل والراضي بہ آثمان لأنہ یشبہ عبادة الوثن وہل یکفر إن علی وجہ العبادة والتعظیم کفر وإن علی وجہ التحیة لا، وصار آثما مرتکبا للکبیرة وفي الملقتط التواضع لغیر اللہ حرام (التویر مع الدر: ۶/ ۳۸۳، ط: سعیدیہ) ما کان فی کونہ کفرا اختلاف فإن قائلہ یوٴمر بتجدید النکاح والرجوع عن ذلک بطریق الاحتیاط (فتاوی ہندیة: ۲/ ۲۸۲، ط: رشیدیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند