• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158740

    عنوان: زندوں کو ایصالِ ثواب کرنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نیکیوں کا ثواب بھیجنا؟

    سوال: کیاہم اپنی عبادات یا وظائف کا ثواب ذندہ یا مردہ لوگوں کو بخش سکتے ہیں؟ کیاہم اپنی عبادات یا وظائف کا حدیا حضرت محمد صلی الللہ علیہ وصلم اور شہدائے کربلا کی خدمت میں پیش کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 545-477/D=5/1439

    (۱) ایصالِ ثواب زندہ اور مردہ دونوں کے لیے جائز ہے پس اپنی عبادات اوروظائف کا ثواب زندوں مردوں میں سے جسے چاہیں بخش سکتے ہیں وفي البحر من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ․․․ وبہذا علم أنہ لا فرق بین أن یکون المجعول لہ میتًا أو حیًا․

    (۲) ہم اپنی عبادات کا ثواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم صحابہٴ کرام شہدائے بدر وحنین شہدائے احد وکربلا کو بھی بخش سکتے ہیں۔

     وفي الشامي: وقلت وقول علمائنا لہ أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ یدخل فیہ النبي صلی اللہ علیہ وسلم فإنہ أحق بذلک حیث أنقذنا من الضلالة ففي ذلک نوع شکر وإسداء جمیل (۳/۱۵۳، شامي: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند