• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 158026

    عنوان: كیا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:435-351/N=4/1439

    جی ہاں! حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھاجیسا کہ مسند احمد کی ایک حدیث میں اس کی صراحت آئی ہے۔اور علمائے دیوبند کا یہی مسلک ہے (دیکھئے :باقیات فتاوی رشیدیہ، ص:۵۵۲،فتاوی محمودیہ قدیم۱:۱۰۹،۱۱۰اور منتخبات نظا م الفتاوی ۲:۴۴،۴۵وغیرہ) ۔

    فلما کان شھر ربیع الأول دخل علیھا فرأت ظلہ فقالت: إن ھذا لظل رجل وما یدخل علي النبي صلی اللہ علیہ وسلم فمن ھذا؟ فدخل النبي صلی اللہ علیہ وسلم الخ (المسند لأحمد، ۱۸: ۳۴۸، ۳۴۹، رقم الحدیث: ۲۶۷۴۴، ت:حمزة أحمد الزین، ط: دار الحدیث القاھرة )۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند