• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157334

    عنوان: واللہ تعالیٰ اعلم والرسول کہنا کیسا ہے ؟

    سوال: کچھ لوگ بات ختم ہو نے پر یا مسئلہ کے لا علمی پر کہہ دیتے ہیں واللہ اعلم والرسول مطلب اللہ اور اس کا رسول محمد بہتر جانتا ہے ! مثلاً فلاں شخص گنہگار ہے یا نہیں، اللہ اور اس کا رسول جانتے تھے ! کیا یہ کہنا درست ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 157334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:468-426/H=4/1439

    حضرت سید الرسل فخر عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نہ ہرجگہ حاضر وناظر ہیں نہ ہی عالم الغیب ہیں، اس لیے جو لوگ بات یا مسئلہ ختم ہونے پر واللہ اعلم کے ساتھ والرسول بھی ملاتے ہیں اور مطلب یہ لیتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول محمد بہتر جانتا ہے، ان لوگوں کا یہ قول اور مطلب سراسر غلط ہے، خلافِ مسلکِ اہلِ سنت والجماعت ہے، ایسا کہنے سے احتراز واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند