• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157320

    عنوان: جو شخص كہے كہ خدا دو ہیں، کیا وہ مسلمان ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں: زید کہتا ہے خدا دو ہیں، کیا وہ مسلمان ہے؟ اور جو اس کے اس عقیدے کو جان کر اس کو مسلمان جانے، کیا وہ مسلمان ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟ اور نہیں ہے تو کیوں؟ اگر مسلمان نہیں، تو کیا زید کی نماز جنازہ پڑھائی جائے؟

    جواب نمبر: 157320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:404-336/sn=4/1439

    (۱،۳) ”توحید“ یعنی اللہ کو ایک ماننا اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، جو شخص اللہ کو ایک نہ مانے، ”الوہیت“ میں کسی کو شرک کرے وہ بلاشبہ کافر ہے، اگر وہ بلاتوبہ کے مرجائے تو اس پر نمازِ جنازہ جائز نہیں ہے، اگر زید واقعةً دو خدا کا عقیدہ رکھتا ہے تو وہ بلاشبہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہے، اگر وہ اس حال میں مرجائے تو اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔

    (۲) زید کے اس ”عقیدہ“ کے باوجود کون لوگ اس کو مسلمان سمجھتے ہیں؟ آپ کو اس کا علم کیسے ہوا کہ وہ زید کے اس عقیدہ کے باوجود لوگ اس کو مسلمان سمجھتے ہیں؟ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند