• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155515

    عنوان: كیا اس سے ایمان میں كچھ فرق آئے گا؟

    سوال: مفتی صاحب! مثلاً زید کے دفتر میں کسی غیر مسلم نے اسے اس کے نئے گھر کی پوجا کے لیے دعوت دی کہ فلاں دن ”آپ کو مدعو کیا جاتا ہے“ (آپ سادَر آمنترت ہیں)، زید نے جوا ب میں پوچھا کہ کب لیا گھر؟ اور کچھ دوسری باتیں ہونے لگیں، (زید نے یہ نہیں کہا کہ میں آوٴں گا)۔ پھر دوبارہ اس غیر مسلم نے کہا کہ ”ٹھیک ہے کل چار بجے“ تو زید ہنس کر بوتل سے پانی پینے لگا۔ لیکن اسے شبہ ہے کہ اس نے سر ہلایا یا نہیں۔ تو اگر غلطی سے سر ہلا گیا ہو تو زید کے ایمان میں کوئی فرق آئے گا؟

    جواب نمبر: 155515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-133/H=1/1439

    زید کی طرف منسوب کرکے جتنی باتیں لکھی ہیں اگر صرف اتنی ہی پیش آئی ہیں توایمان میں کچھ فرق نہیں آیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند