• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155386

    عنوان: اللہ کا چہرہ ہے لیکن تمام اعضاء مخلوق سے جدا ہیں کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں اور کیفیت کا علم صرف اللہ کو ہے۔ اس عقیدہ کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: زید کا عقیدہ ہے کہ اللہ عرش پر ہے ذات کے اعتبار سے لیکن کیفیت کا علم صرف اللہ کو ہے۔ اس کا علم اور قدرت ہر جگہ اور ہر وقت ہے۔ اللہ کے دو ہاتھ ہیں اور دونوں داہنے ہاتھ ہیں، اللہ کے دو پیر ہیں۔ اللہ کا چہرہ ہے لیکن تمام اعضاء مخلوق سے جدا ہیں کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں اور کیفیت کا علم صرف اللہ کو ہے۔ اس عقیدہ کا کیا حکم ہے اور اس کی امامت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 155386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 124-196/H=2/1439

    اگر زید اللہ پاک کو عرش پرمستوی مانتا ہے البتہ استواء کی کوئی کیفیت متعین نہیں کرتا علم و قدرت کو ہر جگہ عام مانتا ہے جن اعضاء کا ذکر نصوص میں ہے انہیں بہ حیثیت صفات اللہ کے لیے ثابت مانتا ہے اور ان اعضاء کی کیفیات کو مقرر نہیں کرتا باقی جن اسلاف نے مناسب تاویل کی ہے اور وہ اسلافِ کرام اہل سنت و الجماعت میں شامل ہیں اُن اسلاف کی تغلیط و تفیلیل زیدنہیں کرتا تو زید کا عقیدہ درست ہے اور اس کی امامت بھی صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند