• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 153734

    عنوان: کیا مسجد میں جنات ہوتے ہیں؟

    سوال: کیا مسجد میں جنات ہوتے ہیں؟ کیا غیر مسلم جنات مسجد میں ہوتے ہیں؟میرا دوست ہے اس کو مسجد میں جاتے ہوئے بہت تکلیف ہوتی ہے ، جیسا کہ کوئی چیز اسے تنگ کر رہی ہو، ۔حالانکہ وہ بہت نمازی ہے ۔ ذکر بھی اہتمام سے کرتا ہے ،ہو سکے توجلد جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 153734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1322-1233/B=12/1438

    جی ہاں مسلمان جنات مسجد میں ہوتے ہیں، غیرمسلم جنات مسجد میں نہیں آتے البتہ آسکتے ہیں، اپنے دوست سے کہہ دیں کہ جب مسجد میں جائیں تو معوذتین یعنی قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند