• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 153654

    عنوان: مولانا مکی صاحب فرماتے ہیں کہ دعا میں وسیلہ پکڑنا صحیح نہیں، اور مولانا زکریا صاحب وسیلہ پکڑتے تھے۔

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مولانا مکی صاحب فرماتے ہیں کہ دعا میں وسیلہ پکڑنا صحیح نہیں، اور مولانا زکریا صاحب وسیلہ پکڑتے تھے۔ آپ بتائیں کہ وسیلہ پکڑنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1304-1210/B=12/1438

    مولانا مکی صاحب کی بات صحیح حدیث کے خلاف ہے، ترمذی شریف وغیرہ میں حدیث موجود ہے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نابینا صحابی کو جو بینا ہونا چاہتے تھے یہ دعا بتائی تھی اللہم إني أسألک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم الخ یعنی نبی کے واسطے سے دعا کرنا سکھائی ہے، نبی کے وسیلہ سے صحابی کے وسیلہ سے اللہ کے ولی کے وسیلہ سے یعنی ان کے نیک اعمال کے وسیلہ سے دعا کرنا بیشمار احادیث سے ثابت ہے اور یہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے، علامہ ابن تیمیہ نے وسیلہ کو منع کیا ہے وہ اس مسئلہ میں جادہٴ حق سے ہٹ گئے ہیں، اس لیے ان کا قول معتبر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند