• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 153216

    عنوان: دھونی دے کر علاج کرنا

    سوال: (۱) کیا کپڑے کو جلا کر دھواں دینے سے بیماری ٹھیک ہو جائے گی؟ اور ایسا کرنا جائز ہے؟ (۲) اسی طرح جڑی بوٹیوں کو بھی جلا کر دھواں دیا جاتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 153216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1068-885/D=11/1438

    (۱) کس طرح کے کپڑے کو جلانا اور دھونی دینا؟ پوری وضاحت کرکے سوال کریں۔

    (۲) جڑی بوٹیوں میں تاثیر اور اثرات ہوتے ہیں جراثیم کو زائل کرنے اور امراض یا اس کے اثرات کو دور کرنے کے لیے دھونی دینے کو اطباء بتلاتے ہیں لہٰذا یہ بھی ایک طریقہ علاج ہوا، اس کے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

    ہاں کوئی ناجائز منتر پڑھ کر دھونی دینا یا کسی غلط عقیدہ کی بنیاد پر دھونی دینا جائز نہیں، گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند