• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152959

    عنوان: جو مسلمان اس دنیا سے جاتے وقت کلمہ نہیں پڑھ سکتے تو کیا وہ مسلمان نہیں مرتے

    سوال: کیا جو مسلمان اس دنیا سے جاتے وقت کلمہ نہیں پڑھ سکتے تو کیا وہ مسلمان نہیں مرتے اور کیا واقعی بہت سے مسلمان مرتے وقت شیاطین کی باتوں میں آکر کافر ہو جاتے ہیں؟یا جو مسلمان پیدا ہو وہ اگر اپنی زندگی میں کوئی کفریہ جملہ نہ بولے تو چاہے کتنا ہی گناہ گار ہو وہ مسلمان ہی مرے گا- کیا کوئی ایسی حدیث پاک ہے جس میں یہ ارشاد ہو کے سبحان اللہ الحمدللہ لا الہ اللہ اللہ اکبر قران کے ہی الفاظ ہیں اور اگر کوئی قران پاک پڑھنا نہ جانتا ہو تو یہ تسبیحات پڑھا کرے ۔

    جواب نمبر: 152959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1039-1018/sd=11/1438

    (۱) ایمان پر خاتمہ کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ مرتے وقت کلمہ پڑھا گیا ہو،باقی انتقال کے وقت کے احوال سے صرف اللہ تعالی ہی واقف ہوتا ہے ، ہم کو اس سلسلے میں غور و فکر نہیں کرنا چاہیے ،کسی کی موت کے وقت شریعت کی جو تعلیمات ہیں، اُس کا پابند رہنا چاہیے ، فقہائے کرام نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ موت کے وقت اگر کسی کی زبان پر کفریہ کلمہ بھی جاری ہوجائے ، تو اُس کا خیال نہیں کرنا چاہیے اور نہ اس کا چرچہ کرنا چاہیے ؛ بلکہ یہ سمجھنا چاہیے کہ موت کی سختی کی وجہ سے ایسا ہوا اور عقل جاتے رہنے کے وقت جو کچھ ہوتا ہے ، سب معاف ہوتا ہے ( بہشتی زیور )

    (۲) ہم کو یہ حدیث نہیں ملی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند