• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152782

    عنوان: قیامت کی نشانیوں سے متعلق کتاب بتائیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کوئی ایسی کتاب بتادیں کہ جس میں قیامت تک ہونے والے فتنوں کا مفصل بیان ہو؟ اور کوئی وظیفہ کی بہترین کتاب بھی نیز جنرل نالج (عام معلومات) کی کوئی اچھی سی کتاب ؟

    جواب نمبر: 152782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 982-828/D=10/1438

    (۱) ”قیامت نامہ“ حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ اگر مل جائے تو اس کا مطالعہ کرلیں مختصر سا رسالہ ہے مگر بہت مفید اور نافع ہے۔

    اگر نہ مل سکے تو اس کا ضروری خلاصہ بہشتی زیور ساتویں حصے ص۴۳میں لکھا ہوا ہے، اس کا مطالعہ کرلیں۔

    (۲) دلائل الخیرات، مناجات مقبول میں سے کوئی کتاب حاصل کرلیں اس میں مذکور ہدایت کے مطابق وظیفہ کا معمول بنالیں، اور بہتر ہے کہ کسی شیخ مصلح سے تعلق قائم کرلیں۔

    (۳) دینی اور اسلامی ضروری معلومات کے لیے ”اصلاحی نصاب“ موٴلفہ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ حاصل کرلیں اور ۲/ ۴/ صفحات روزانہ پابندی سے مطالعہ کریں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند