• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152652

    عنوان: والدین کی رضامندی کے خلاف از خود رشتہ کا انتخاب کرنا ناپسندیدہ ہے

    سوال: میرا نام امیر بخش ہے میں پاکستان میں رہتا ہوں ،حضرت مجھے ایک لڑکی پسند ہے جس کا نام عروج ہے میں اس سے شادی کرنا چاہتاہوں، اور لڑکی کے گھر والے بھی تمام اس شادی کے لیے راضی ہیں، لڑکی پچھلے ۸ سال سے مجھے شادی کرنے کے انتظار میں ہے ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میری ماں اس شادی کے لیے راضی نہیں ہیں،اب میں کیا کروں؟ اس سے شادی کرتا ہوں تو ماں ناراض ہوتی ہیں، میں بہت پریشان ہوں۔ میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1027-967/sd=10/1438

    شادی کے معاملہ میں عموماوالدین کی رائے نتیجة خیر اور وبرکت پر مبنی ہوتی ہے ، والدین کی رضامندی کے خلاف از خود رشتہ کا انتخاب کرنا ناپسندیدہ ہے ، ایسا رشتے میں عموما مسائل پیش آجاتے ہیں، اس لیے صورت مسئولہ میں آپ والدہ کی رضامندی ہی سے رشتہ کا انتخاب کریں، اسی میں انشاء اللہ خیر ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند