• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151700

    عنوان: روزہ خور کا شرعی حکم ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ اس بارے میں کہ ایک شخص رمضان مبارک میں روزہ نہیں رکھتا ۔ اور کھلم کھلا روزہ داروں کے سامنے کھاتا پیتا ہے ، کیا اس شخص پر کوئی شرعی حد لگتی ہے ؟ یا ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے ؟ جزاکم اللہ ۔

    جواب نمبر: 151700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 805-653/D=9/1438

    شرعی حد نہیں بلکہ مناسب تعزیر (سزا) ہوسکتی ہے جس کی تجویز قاضی یا حاکم کی صوابدید پر ہے لیکن تعزیرات کا جاری کرنا اسلامی مملکت کی ذمہ داری ہے عام انسان کے اختیار میں نہیں ہے۔

    کسی مسلمان کا رمضان کے مہینہ میں روزہ نہ رکھنا اور روزہ داروں کے سامنے کھاتے پھرنا سخت گناہ ہے، اللہ کے حکم کی نافرمانی اور رمضان کی عظمت کو پامال کرنے کے ساتھ روزہ داروں کا عدم احترام یہ سب ایسے گستاخانہ کام ہیں جس پر کوئی بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی وبال آجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند