• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151617

    عنوان: کیا کسی کو مجبور کرکے کلمہٴ کفر پڑھایا جائے تو کیا وہ اسلام سے اور شادی سے باہر ہو جاتا ہے؟

    سوال: (۱) کیا قاضی شریعت کے حساب سے فیصلہ کرتے وقت بنا دونوں کو سنے صرف ایک کی بات سن کر اور صرف بیوی کو بلا کر بنا شوہر کے اور بنا گواہ کے شادی توڑ سکتا ہے؟ (۲) کیا کسی کو مجبور کرکے کلمہٴ کفر پڑھایا جائے تو کیا وہ اسلام سے اور شادی سے باہر ہو جاتا ہے؟ مجبوری یہ دکھائی جاتی ہے کہ اگر آپ شوہر کے گھر گئے تو نانا ، نانی ماں مر جائیں گے؟

    جواب نمبر: 151617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 788-646/D=9/1438

    (۱) رشتہٴ نکاح کے ختم کرنے کا اختیار شوہر کو دیا گیا ہے یا خلع کے ذریعہ زوجین کی مرضی سے نکاح ختم ہوسکتا ہے، کسی دوسرے کو نکاح فسخ کرنے کا حق نہیں۔ کچھ مخصوص شکلیں ہیں جن میں اراکین محکمہ شرعیہ کو متعینہ شرائط کے پائے جانے کی صورت میں نکاح فسخ کرنے کا اختیار ہوتا ہے، شرائط کی تفصیل الحیلة الناجزہ میں تحریر شدہ ہے۔

    (۲) مجبور ہوکر اگر کسی نے کلمہ کفر کہا اور وہ دل سے اپنے ایمان واسلام پر مطمئن اور ثابت قدم تھا تو اس سے بھی وہ شخص اسلام سے باہر نہیں ہوا نہ ہی اس سے نکاح ٹوٹتا ہے، صورت واقعہ جو آپ نے لکھی ہے وہ واضح نہیں ہے، صحیح صورت حال وضاحت سے لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند