• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151316

    عنوان: حضور کے والدین كے بارے میں...

    سوال: آپ نے تو ہم سے کہہ دیا کہ حضور کے والدین کے بارے میں نرمی اختیار کرو لیکن بہت سے لوگ جو اپنے ہی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ عام طور پر کہتے ہیں کہ وہ کافر تھے، تو کیا یہ غلط ہے؟ ان کے پاس دلیل بھی ہے جو وہ پیش کرتے ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ اگر ان کے پاس دلیل ہو کیا تب بھی مانا جائے گا کہ اللہ کے بعد جس کا درجہ سب سے بڑا ہو اس کے ماں باپ کو اللہ نے کیا دیا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 151316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 992-881/H=8/1438

    اگر دلیل بالفرض موجود ہے تب بھی عافیت کا راستہ توقف کے اختیار کرنے میں ہی ہے۔

    کیونکہ یہ مسئلہ ان مسائل میں سے نہیں ہے جس کے بارے میں آخرت میں انسان سے پوچھ ہوگی۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند