• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 150294

    عنوان: غیر مسلم عامل سے علاج كرانا

    سوال: علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں عبداللہ کو کسی شخص نے جادو سحر کرا دیا اب وہ کسی مسلمان عامل کے پاس جاتا ہے عامل اسی سے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر تا ہے کہ جسے ہم اپنا علاج نہیں کرا سکتے اور اسی جگہ ایک غیر مسلم اگھوری بابا اسکا علاج یا اس قسم کا علاج مفت میں کرتا ہے اور لوگوں کو اللہ شفاء بھی دیتاہے لیکن وہ غیر مسلم اپنے منتر میں شرکیہ الفاظ استعمال کرتا ہے تو ایسی صورت میں رہنمائی فرما ئیں کہ عبداللہ کیا کر ے اگر وقت پہ علاج نہ کر ائے گا تو جان جانے کا اندیشہ ہے ۔

    جواب نمبر: 150294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 76-810/Sn=8/1438

    صورت مسئولہ میں عبد اللہ کو چاہیے کہ صبر کرے اور اثراتِ سحر دور کرنے کی جو دعائیں احادیث میں وارد ہوئی ہیں انھیں اعمالِ قرآنی اور بہشتی زیور وغیرہ سے دیکھ کر پڑھنے کا اہتمام کرے، اپنے سحر کے علاج کے لیے غیرمسلم ”اگھوری بابا“ جس کے بارے میں اسے معلوم ہے کہ وہ اپنے منتر میں شرکیہ الفاظ بھی استعمال کرتا ہے، کے پاس جانا جائز نہیں ہے۔ (فتاوی دارالعلوم، دیوبند: ۱۶/ ۳۶۱، سوال: ۷۱۲، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند